ٹرین سانحہ ،بلوچستان میں ایک ڈیڑھ ماہ کےاندر آپریشن ممکن، انوار الحق کاکڑ

16 مارچ ، 2025

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو ملک دشمن نہیں سمجھتا،ماہ رنگ بلوچ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نہیں ہے،یہاں بنا یاگیا زہریلا سیاسی ماحول تو چیری آن دی کیک ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں آپریشن فوکس، کلیئر اورسمارٹ ہونا چاہیے۔بلوچستان میں بڑھتی شدت پسندی کے تناظر میں صوبائی حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔