پشاور،مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر شہید

16 مارچ ، 2025

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے عالم دین مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مفتی منیر شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق مفتی منیرشاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، پولیس کے مطابق دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔