اسلام آباد ( نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیرِ اعظم شہباز شریف،سپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 خارخیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیرِ اعظم نےخوارج کو جہنم رسید کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا ہے کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،سپیکر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان فتنہ الخوارج کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد پاک دھرتی پر ایک بوجھ ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ قوم کی حمایت سے یقینی بنایا جائے گا۔
لاہوردفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اضافی وقت میں 10کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے، جن میں ارجنٹائن کے کپتان...
کراچی قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے...
کراچی پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والےبرینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چارصفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
کراچی 2 بیٹوں کے بعد کمسن بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق، والدین پریشان ،ولیکا اسپتال میں ڈاکٹروں کی...
چناری آزاد کشمیر میں مسلسل انٹر نیٹ بندش کو 37 روز مکمل ہو گئے۔ عوام، طلبہ، کاروباری طبقوں، صحافیوں اور آن...