اعجاز چوہدری سینٹ معاملہ‘ استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21مارچ کو طلب

16 مارچ ، 2025

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کر کے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو وضاحت کے لئے بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سنیٹر تاج حیدر کریں گے۔