اداکارہ نرگس کی نازیباتصاویروائرل کرنیکا کیس اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری سماعت کیلئے مقرر

16 مارچ ، 2025

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر ہوگئی،جسٹس فاروق حیدر 19 مارچ کو سماعت کریں گے ،عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے اور انکی آوازکی فرانزک کروانے کی بھی ہدایت کررکھی ہے۔