این ایل سی کے ڈی پی ورلڈ لاجسٹک ایف زیڈ ای کے ساتھ مرجر کی منظوری

16 مارچ ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار)کمپیٹیشن کمیشن نے این ایل سی کے ڈی پی ورلڈ لاجسٹک ایف زیڈ ای کے ساتھ مرجر کی منظوری دیدی ،سی سی پی نےا ین ایل سی کو ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس ایف زیڈ ای کے 60 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دیدی ،کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کو ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس ایف زیڈ ای کے 60 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دیدی ہے۔ فریقین کے درمیان حصص کی خریداری کا معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ملک میں معاشی ترقی کیلئے جاری وسیع تر کوششوں کا مظہر ہے۔نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) 1978 میں قائم ہوئی۔ یہ ایک سرکاری ادارہ ہے جو نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کا تعلق لاجسٹک، انفراسٹرکچر اور نقل و حمل کے شعبے سے ہے اور یہ ادارہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مال بردار اور لاجسٹکس کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ معاہدے میں متعلقہ شعبے کی مارکیٹ کو ʼروڈ فریٹ لاجسٹکسʼ کے طور پر بیان کیا گیا ہے، ۔ جغرافیائی طور پر، متعلقہ مارکیٹ کی شناخت ʼپاکستانʼ کے طور پر کی گئی ہے کیونکہ این ایل سی بنیادی طور پر ملک کے اندر کام کرتا ہے، اور اس جوائنٹ وینچر کے تحت اس کے آپریشنز مقامی طور پر ہی ہونگے۔