سانحہ جعفر ایکسپریس،شہداء کےورثاکو52لاکھ فی کس،بچوں کیلئے ریلوےمیں نوکری کا اعلان

16 مارچ ، 2025

لاہور ( جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہدا ءکے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس،بچوں کیلئے ریلوے میں نوکری کا اعلان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ریلوے افسران کے اجلاس کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے جس میں افغانستان بھی برابر کا ملوث ہے قومی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے گا ،اور جو ماں بیٹے کا پیار چل رہا تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پوری قوم کو ملک کی خاطر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اب وقت ہے کہ سیاسی اختلافات ختم کر کے ایک قوم کی ماند اپنے سپاہیوں کا ساتھ دیں انہوں نے نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف سیاسی جماعت نے وہی بات کی جو بھارت نے زبان استعمال کی،وزیر اعظم ، چیف آف آرمی سٹاف بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ماں بیٹے والا رومانس چل رہا تھا جب بیٹا گلے پر آ جائے تو وہ برداشت نہیں ہوگاباغیوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔