عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کرنے کیخلاف درخواست پر 3رکنی بینچ تشکیل

16 مارچ ، 2025

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر 3رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں3رکنی بینچ18مارچ کوسماعت کریگا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔