لاہور ( کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری،سوموار سے 31 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے،پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے، چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بینچ ہر قسم کے کیسوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بینچ ٹیکس اپیلوں ،جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بینچ بینکنگ اور کمرشل اپیلوں،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نیب اور کریمنل اپیلوں ،جسٹس فیصل زمان اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ سول اپیلوں،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بینچ کمرشل اپیلوں ،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل بینچ سول اپیلوں،جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل بینچ قتل کیسوں میں اپیلوں،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ فوجداری اور نارکوٹکس اپیلوں،جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان پر مشتمل بینچ فوجداری اپیلوں ،جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشتمل بینچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کریگا۔
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے...
لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کیس میں ملزمان رضا...
لاہور گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی بحالی میں وکلا کا کردار اہم ہے۔...
لاہور سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 21ہزار 8سو 36روپے کا ہوگیا ہے۔ فی تولہ چاندی...
دبئی دبئی پولیس نے اسمارٹ ٹریفک سسٹم کو چکما دینے کی کوشش ناکام ،50 ہزار درہم جرمانہ،گاڑی ضبط۔ ملزم نے کار...
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 474 پروازیں آپریٹ ہوئی 60 منسوخ کی گئیں جبکہ 66 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ...
دبئی امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی طرف مزید 10 ری فیولنگ طیارے بھیجے گا جبکہ 5 طیارے پہلے ہی روانہ...