لاہور(نمائندہ خصو صی،مانیٹر نگ ڈیسک) ن لیگ اور پی پی میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار پر اتفاق ہوگیا پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا، قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اجلاس میں موجود تھے۔
لاہوردفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اضافی وقت میں 10کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے، جن میں ارجنٹائن کے کپتان...
کراچی قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے...
کراچی پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والےبرینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چارصفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
کراچی 2 بیٹوں کے بعد کمسن بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق، والدین پریشان ،ولیکا اسپتال میں ڈاکٹروں کی...
چناری آزاد کشمیر میں مسلسل انٹر نیٹ بندش کو 37 روز مکمل ہو گئے۔ عوام، طلبہ، کاروباری طبقوں، صحافیوں اور آن...