ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد

16 مارچ ، 2025

لاہور(خبرنگار)ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا،انہوں نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ سیکرٹری اوقاف نے ماہِ رمضان المبارک میں دربا ر شریف کے امور اور بالخصوص توسیعی و ترقیا تی منصوبے اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔نیزداتاؒ دربار میں حرم نبوی کی طرز پر ʼʼھائیڈرولک کینونیزʼʼ کی تنصیب بابت تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے تعمیراتی کاموں کی رفتارکوتیزاور ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار شیخ محمدجمیل، منیجر اوقاف داتاؒ دربارطاہر مقصود اور میاں محمد سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔