اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے ۔ 5ریگولر بینچ سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ 5ریگولر بینچ سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی اور پشاور رجسٹریوں میںکیسز کی سماعت کریں گے۔ ایک ریگولر بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری،3ریگولر بینچ کراچی اور ایک ریگولر بینچ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل2رکنی بینچ سوموار 17مارچ سے بدھ19مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاداحمد خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3رکنی بینچ جمعرات اورجمعہ20اور21مارچ کوکیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 17مارچ سے 21مارچ جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 17مارچ سے بدھ 19مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں ایڈہاک جج جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 17مارچ سے جمعہ 21مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سوموار 17مارچ سے جمعہ 21مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہررضوی پر مشتمل 2رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سوموار 17مارچ سے جمعہ 21مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 3رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سوموار 17مارچ سے جمعہ 21مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 2رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سوموار 17مارچ سے جمعہ 21مارچ تک کیسز کی سماعت کرے گا
لاہوردفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اضافی وقت میں 10کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے، جن میں ارجنٹائن کے کپتان...
کراچی قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے...
کراچی پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والےبرینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چارصفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
کراچی 2 بیٹوں کے بعد کمسن بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق، والدین پریشان ،ولیکا اسپتال میں ڈاکٹروں کی...
چناری آزاد کشمیر میں مسلسل انٹر نیٹ بندش کو 37 روز مکمل ہو گئے۔ عوام، طلبہ، کاروباری طبقوں، صحافیوں اور آن...