ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

16 مارچ ، 2025

اسلام آباد (ایجنسیاں)ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پہلے سے متاثرہ 12 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1 )کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے ریجنل ریفرنس لیب کی 12 اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے۔