اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ، 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی ، دو جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو مذاکرات کی تیسری نشست ہوئی ، ہم نے حکومت کے آگے دو مطالبات رکھے تھے ، حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دیئے۔
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے...
لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کیس میں ملزمان رضا...
لاہور گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی بحالی میں وکلا کا کردار اہم ہے۔...
لاہور سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 21ہزار 8سو 36روپے کا ہوگیا ہے۔ فی تولہ چاندی...
دبئی دبئی پولیس نے اسمارٹ ٹریفک سسٹم کو چکما دینے کی کوشش ناکام ،50 ہزار درہم جرمانہ،گاڑی ضبط۔ ملزم نے کار...
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے کے دوران 474 پروازیں آپریٹ ہوئی 60 منسوخ کی گئیں جبکہ 66 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ...
دبئی امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی طرف مزید 10 ری فیولنگ طیارے بھیجے گا جبکہ 5 طیارے پہلے ہی روانہ...