لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے مسلم دنیا اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کیلئے پاکستان سمیت تمام مسلمان ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو ایسے قوانین بنانے چاہیے جن کے تحت گستاخانہ مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔شان رسالت میں گستاخی کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا، اس ضمن میں سحر و افطار کے موقع پر لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے کانفرنسز و سیمینارز کا انعقاد کیا گیا کانفرنسز و سیمینارز سے مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ عبدالرؤف،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،صدر پنجاب چوہدری محمد سرور ،مرکزی ترجمان تابش قیوم و دیگر نے خطاب کیا.مقررین نے اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ،مسلمان اپنی دینی غیرت کا عملی مظاہرہ کریں اور اتحاد و یگانگت کے ذریعے اپنی آواز بلند کریں۔
لاہورکارپوریٹ بزنس ایسوسی ایشن کے صدر سہیل سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن اپنے قیام کے...
لاہور ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپس کے...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹس میں سامنے آنے والے انکشافات نے...
لاہور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے نمائندگان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت خورشیداحمد جنرل...
لاہورقران بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کا نائب مہتمم مولانا حافظ زبیر حسن حج بیت اللہ...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں صاف، شفاف اور...
اسلام آباد انفرا ضامن پاکستان نے اپنی ایگری اسٹوریج پورٹ فولیو فنانسنگ سہولت کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا...
لاہورتحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 13 جون کو مینارِ...