سلمان رفیق کی واساحکام سے ملاقات

16 مارچ ، 2025

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں واسا حکام سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر کنسٹرکشن واسا محمد کاشف منہاس، ایکسیئن زوہیب اور ایس ڈی او جواد اشرف موجود تھے۔ ڈائریکٹر کنسٹرکشن واسا محمد کاشف منہاس نے تاج پورہ میں پونڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پریزینٹیشن دیکھائی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حلقہ پی پی 153 کے علاقہ تاج پورہ میں پونڈنگ کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے جا رہے ہیں۔