علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں میں 25مارچ تک توسیع

16 مارچ ، 2025

لاہور ( خبرنگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہار 2025 کے داخلے میں میٹرک، انٹر میڈیٹ، بی۔ایڈپروگرامز اور سر ٹیفکیٹ کورسز پوسٹ گریجواٹ ڈپلومہ، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے)، بی بی اے اور بی ایس پروگرامز میں داخلے جمع کروانے کی تاریخ میں 25مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جاری طلبہ بذریعہ CMSانرولمنٹ25مارچ تک کروا سکتے ہیں۔جناب ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنا داخلہ فارم جمع کروائیں تاکہ جلد از جلد داخلہ ممکن ہو سکے۔