آئی ایم ایف ٹیم بجٹ تیاری کیلئے 4اپریل سے پاکستان کا دورہ کریگی

28 مارچ ، 2025

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں 4اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیکس ریونیو اقدامات ، اخراجات پر کنٹرول اورترقیاتی اخراجات کے بجٹ پر حکام کے ساتھ مذاکرات ہونگے،ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات ، اخراجات پر کنٹرول اور دیگرترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات ہونگے ، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گااور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی ، حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے تمباکو ، رئیل سٹیٹ سیکٹر اور مشروبات کے سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کی تجاویز تیار کی تھیں لیکن آئی ایم ایف نے ان تجاویز کو ماننے سے انکار کر دیاتھا، آئی ایم ایف کےنزیک سگریٹ پر ٹیکسوںمیں کمی سے صحت کے شعبے پر بوجھ بڑھے گاآئی ایم ایف نے یہ سگریٹ انڈسٹری کی یہ دلیل مسترد کر دی کہ سگریٹ پر زیادہ ٹیکس سے غیر قانونی سگریٹ میں اضافہ ہورہاہے ، آئی ایم ایف نے جائزہ مذاکرات میں پاکستان کے ٹیکس ریونیو ہدف کم کرنے پر بھی اتفاق کیا اور 12970ارب روپے سے کم کر کے اس کو 12330ارب روپے کر دیاگیا ہےجو رواں سال حاصل کیا جائے گا، اس طرح ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں موجودہ شارٹ فال کو پورا کرنے کے قابل ہوسکے گا۔