کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے ضلع وسطی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میئر ڈپٹی مئیر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے اس لئے کرایا جائے گا تاکہ پیپلز پارٹی پیسوں سے ووٹوں کی خرید و فروخت کر سکے ، ہم نے بڑے اداروں سمیت سب کو آزما لیا ،کراچی پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمیں خود احتجاج کرنا ہوگا، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے، کراچی کے لوگ بہت بڑی تحریک چلانے کو تیار ہو جائیں، عمران خان کی حکومت کو کراچی کے خلاف زیادتیوں پر ایکشن لینا ہوگاورنہ ایسا نہ ہو مہنگائی سے تنگ عوام آئندہ انکو اپنے حلقوں میں بھی گھسنے نہیں دیں گے، کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی متعصب قیادت کے نرغے میں کر دیا ہے نہ کوئی عدالت نہ تو کوئی ادارہ نہ وفاقی حکومت داد رسی کو آتی ہے ہر ایک اختیار شہری سندھ کے عوام سے چھین لیا ہے،جعلی ڈومیسائل بنا کر سندھ کے شہری علاقوں کو نوکریوں سے محروم کیاجس پرایم کیو ایم پاکستان کی پٹیشن آج بھی عدالتوں میں سماعت کی منتظر ہیں، نیا بلدیاتی قانون تاریخ کا بد ترین کالا قانون ہے۔
کراچی اورنگی ٹاؤن علی گڑھ بازار میں مسلح ڈاکووں نے ارسلان نامی شخص سے موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر ارسلان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز سوسائٹی پر عبد اللہ شاہ غازی گوٹھ بنانے اور قبضے کے خلاف...
کراچیکراچی سے ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور یو این ایڈز کی کنٹری...
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے حالیہ بارشیں غیرمعمولی رہیں اور ان کا سلسلہ تاحال تھمنے میں نہیں آرہا۔ کراچی کا...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد پشتون تحفظ...
کراچی پاک کالونی جہان آباد میوہ شاہ قبرستان محمدی مسجد کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس کے...
کراچی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود جنجال گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ اللہ بخش زخمی...
کراچی ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہےکہ کے ای محکمہ بلدیات کو بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں، بجلی کا مسئلہ محکمہ...