کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں جو اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہیں شہری علاقوں میں ایسے ہی اختیارات بلدیاتی مئیرز کے پاس بھی ہونے چاہیں،وہ جمعرات کو پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے اپنے سرکاری اسپتال چل نہیں رہے اب وہ بلدیاتی اداروں کے اسپتالوں اور اسکولوں کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس برسہا برس بلدیات رہیں انہوں نے بھی اس شہر کے لئے کچھ نہیں کیا ،آج بھی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں،نہال ہاشمی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پتہ ہے کہ کراچی کے عوام اسے ووٹ نہیں دیں گے اس لئے اس نے اپنے کارکن کو ایدمنسٹریٹر کے ایم سی بنا دیا ہے ، یہ حکومت روز ایک نیا بل اور نیا آرڈی ننس لاتی ہے،آج بھی غیر قانونی تعمیرات کیلئے بل لارہے ہیں تاکہ بلڈرز کو نوازا جائے،انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت آج تک عام آدمی کی بہتری کے لئے کوئی بل لائی۔
کراچی ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی ندی کے اوپر...
کراچی ٹریفک حادثات بچے سمیت دو افراد، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان...
کراچی قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے احاطہ میں...
کراچی جشن آزادی کے موقع پر شہر میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لوٹ مار کے دوران اور...
کراچی نارتھ ناظم آباد بلاک ایف سجادیہ امام بارگاہ کے قریب گھر سے77 سالہ مہدی ولد علی محمد کی لاش ملی ،پولیس کے...
کراچی کورنگی ڈیڑھ نمبر سیکٹر 33-f میں دو ملزمان نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کر دی...
کراچی لیاری ایکسپریس وے گارڈن انڈر چینج پر گذشتہ روز ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ ایس ایچ او گاڑدن کی مدعیت...
کراچی پاکستان کے75 و یں یوم آزادی پر مختلف مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا...