لیاقت آباد، سلنڈر دھماکہ، 3 افراد زخمی

03 دسمبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سلنڈر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز پر پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد محمد حسن ولد کالا خان ،محمد نعمان ولد عبدالقیوم اور ہاشم ولد علیم الدین کوسول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔