جماعت اسلامی کے تحت آج یوم سیاہ منایا جائے گا

03 دسمبر ، 2021

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سندھ حکومت کی وڈیرہ شاہی آمریت مسلط کرنے، شہری اداروں پر قبضے اور کراچی دشمن کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 3دسمبر کو شہر بھر میں ”یوم سیاہ“ منایا جائے گا،سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی اور سینکڑوں مقامات پر کارنر میٹنگز و احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،علاوہ ازیں اتوار 12دسمبر کوکراچی بچاؤ مارچ منعقد کیا جائے گا،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ ایک بجے دن مسجد خضراء صدر نزد پاسپورٹ آفس خطاب کریں گے۔