صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں تبدیلیوں پر تشویش ہے، پی ایم اے

03 دسمبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سندھ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں حالیہ تبدیلیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں کا کراچی میں مریضوں کی دیکھ بھال، طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حیثیت پر طویل مدتی اثر پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر مرزا علی اظہر،ڈاکٹر عبدالغفور شورواورڈاکٹر محمد اسماعیل میمن نے پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔