کوٹ ادو، 9 ہزار نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بیگز برآمد

31 مارچ ، 2025

کوٹ ادو(نامہ نگار)تھانہ محمود کوٹ چوکی عیسن والا پولیس کی نان کسٹم اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن 9ہزار نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بیگز برآمد۔ نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ڈی جی خان سے براستہ کشتی انڈس ریور سے مظفرگڑھ سے ملتان لے جائے جا رہے تھے، ہسگریٹ کسٹم حکام کو بلا کر ان کے حوالے کر دئیے گئے۔