کراچی(جنگ نیوز)عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لِی بِی جیان نے ممتاز کاروباری شخصیت ، ایچ ایم آر گروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔ قونصل جنرل لی بیجیان نے ایچ ایم آر واٹر فرنٹ پروجیکٹ کا دورہ بھی کیا جو بلند و بالا 19 ٹاورپر مشتمل ہوگا ۔منصوبے کی خوبصورتی اور پائیداری کی تعریف کرتے ہوئے قونصل جنرل لِی بِی جیان نے کہا کہ واٹر فرنٹ پروجیکٹ منفرد طرزِ تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے اور یہ پروجیکٹ پاکستان کی تعمیراتی صنعت میں ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مستقبل میں لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اور مقامی لوگوں کوروزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے ۔پاک چین دو طرفہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لِی بِی جیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آزمائش کی ہر کسوٹی پر پورا اترنے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی خوشگوار دوستانہ مراسم قائم ہیں ۔ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں تبادلہ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے اور نئے دور میں پاکستان اور چین کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر اظہارِ خیا ل کرتے ہوئے ایچ ایم آر گروپ کے چیئرمین حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ تجارتی، اقتصادی، ثقافتی تعلقات کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھائیں اور ایسے تعلقات کو فروغ دیں جس کے امید افزا نتائج برآمد ہوں ۔میگا پروجیکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ واٹر فرنٹ پروجیکٹ شعبہ تعمیرات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ۔ یہ ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جو کراچی کی اسکائی لائن بدل دے گا ۔ یہ پروجیکٹ دیفنس فیز 8 میں سمندر کنارے 33.12 ایکڑذمین پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔
کراچی جمیعت علما اسلام رابطہ کے تحت صوبائی دفتر کشمیر رو ڈ میں یوم تکبیر کے کے سلسلے میں تقریب پیر عبدالمنان...
کراچیقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی تعمیری...
کراچیصوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر پیر 5 جون سے صوبے...
کراچی عائشہ منزل کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی...
کراچیسپر ہائی پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب...
کراچی گریڈ 18کی افسر شمعونہ صدف نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا واضح رہے یہاں سے آفاق...
کراچی پاک کالونی تھانے کی حدود لال چوک نورانی مسجد کے قریب ندی سے 35 سالہ آزاد ولد غلام محمد کی گولیاں لگی لاش...
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق عالمی...