نیشنل سیونگز نے 330ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں،سی ڈی این ایس

03 دسمبر ، 2021

اسلام آباد (اے پی پی)سنٹرل ڈائریکٹؤریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 330 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے اے پی پی کوبتایاکہ یکم جولائی سے لے کر 26 نومبر 2021 تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے 330 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے250 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ مالی سال 2020 میں یہ ہدف 352 ارب روپے تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ 30 جون تک 40 ہزار اور 25 ہزار روپے کے پریمئر پرائز بانڈ کے عوض 80 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی گئیں۔ گزشتہ سال 40 ہزار 25 ہزار کے بانڈز واپس کرنےوالے سرمایہ کاروں کو مجموعی طورپر 300 ار ب روپے واپس کئے گئے تھے۔ ایک سوال کے پرانہوں نے کہا کہ 25 اور 40 ہزار روپے کے رجسٹرڈ پریمیم پرائز بانڈ سٹیٹ بینک کے پاس رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور انہیں سٹیٹ بینک اور دیگر رجسٹرڈ اداروں سے کیش کرایا جا سکتا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ساڑھے 7 ہزار مالیت کے بانڈ واپس کرنےوالے شہریوں کو 148 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایک سوال کے پر انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کےلئے شفافیت پر مبنی سکیمیں شروع کی ہیں۔