انگلش پریمیئر لیگ،لیور پول کی4 گول سے ایورٹن کے خلاف فتح

03 دسمبر ، 2021

لندن(نیوز ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حا صل کی، محمد صلاح نے دو گول اسکور کئے۔انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، لیور پول کی جانب سے ہینڈریسن نے نویں اور محمد صلاح نے 19 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔