کراچی (نیوز ڈیسک)خان اکیڈمی پاکستان نے ملک کے نمایاں فلاحی تعلیمی ادارے اخوت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خان اکیڈمی کا اے آئی صلاحیتوں کے حامل جدید ترین ٹیچنگ اسسٹنٹ خانمیگو اخوت کے اسکولوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔معاہدے پر اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن نے دستخط کیے۔اس شراکت داری کو پاکستان کے تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی معاونت اور طلبا کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ذیشان حسن نے کہا، ’خانمیگو اساتذہ کی ذاتی نوعیت کی تدریس میں معاونت کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہم اخوت کے ساتھ مل کر پاکستان کے تعلیمی منظرنامے میں اس کے امکانات دریافت کرنے پر خوش ہیں۔
اسلام آبادسینیٹ کی سب کمیٹی برائے صحت خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پالیسی فریم ورک پر...
کراچی متحدہ عرب امارات دنیا کی سرفہرست جائیداد سرمایہ کاری مقام قرار، عالمی سروے میں امریکا اور برطانیہ کو...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکمران جماعت کے سیکریٹری جنرل نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ایک ایسی قوت ابھر آئی...
ٹھٹھہ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی آٹھویں برسی 7جون کو ان کے آبائی گاؤں ننگر خان پلیجو جنگ شاہی...
کراچی گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ بھٹو کی طرح نواز شریف بھی سیاست میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ایک جماعت کے...
تھرپارکر محکمہ خوراک نے تھرپارکر میں گندم اسکینڈل کی انکوائری مکمل کر لی ہے،جس میں کروڑوں روپے کے فراڈ کی...
کراچی امریکا میں ایرانی نژاد کاروباری شخصیت پر تہران کو ممنوعہ ٹیکنالوجی فروخت کرنیکا الزام،13 سال تک امریکی...
کراچی شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا...