اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سول سروسز سے تعلق رکھنے والے افسر سید ذکریا علی شاہ کو سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن) تعینات کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید ذکریا شاہ توانائی، انفراسٹرکچر، اقتصادی ترقی، غیر ملکی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں 30 سال سے زائد عرصہ کے تجربہ کے حامل ہیں۔ سید ذکریا شاہ متعدد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) میں ایڈیشنل سیکرٹری، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت پٹرولیم میں جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کراچی انمول پنکی کی جان کو خطرہ، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انمول عرف پنکی کی سیکورٹی غیرمعمولی سخت کردی...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...