کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے ایک اور حکم نامہ جاری ،دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144نافذ کردی ہےپابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگاہیوی ٹریفک کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دن میں ہیوی ٹریفک پر شہر میں داخلے پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہیوی ٹریفک کو دن میں سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق پل تک چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی تاہم واٹر سپلائی ،کھانے کا تیل،مائع آکسیجن اور نائٹروجن،میڈیکل گیسز،لائف سیونگ ڈرگز، گوشت، کھالیں اور متعلقہ بعض اشیاکی دن میں آمدورفت کی اجازت ہو گی۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...