روسی سپریم کورٹ نے طالبان کا نام دہشتگرد تنظیم کی فہرست سے نکال دیا

18 اپریل ، 2025

ماسکو (اے ایف پی) روس کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز طالبان کا نام "دہشت گرد تنظیم" کی فہرست سے ہٹا دیا، یہ افغانستان کے ڈی فیکٹو حکمرانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے مقصد سے ایک علامتی اشارہ ہے۔