نیویارک (عظیم ایم میاں) سینیٹر کرس وان ہولن 10جنوری 1959ء کوایک امریکی سفارتکار فیملی کے گھرکراچی میں پیدا ہوئے تھے اور کئی سال قبل وہ ’’جنگ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کراچی میں چلنے والی اونٹ گاڑیوں سے دلچسپی اور اپنے ساتھ اونٹ گاڑی سے پیش آنے والے ایک خطرناک حادثہ کا ذکر کرچکے ہیں۔ سینیٹر وان ہولن پاکستان کے لئے خیرخواہی اور دوستانہ جذبات رکھتے ہیں۔ پاکستان کے شہرکراچی میں پیدا ہو نیوالا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن (Chrisvan Hollen) ایک امریکی امیگرنٹ کو غلط طور پر ڈیپورٹ کئے جانے پر امیگرنٹ کی رہائی اور واپس لانے کے لئے ایل سلواڈور کی اس جیل تک پہنچ گئے جہاں وہ ڈیپورٹ کردہ امیگرنٹ قید میں ہے تاہم ایل سلواڈورکی حکومت نے امریکی سینیٹر وان ہولن کواس قید امیگرنٹ سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وفاقی عدالت کے جج نے بھی کلمرگارسیا نامی امریکی امیگرنٹ کی ڈیپورٹیشن کو نہ صرف غیر قانونی قرار دے رکھا ہے بلکہ اسے واپس امریکا لانے کے عدالتی احکامات کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل عدم تعمیل کے باعث عدالت کے جج نے ٹرمپ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی سخت وارننگ بھی جاری کر رکھی ہے۔ امریکی امیگرنٹ کلمرگارسیا امریکی سینٹر وان ہولن کے حلقہ انتخاب ریاست میری لینڈ کے رہائشی تھا اور ٹرمپ انتظامیہ نے اسے ڈیپورٹ کرکے لاطینی امریکا کے ملک ایل سلواڈور میں ایک جیل قائم کرکے وہاں پہنچادیا تھا لیکن امریکی عدالت نے اسے واپس لانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...