اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع پیکا قانون کے تحت صحافیوں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور تادیبی کارروائی روکنے کیلئے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ دوران سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ اس قانون کو پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے ، یہ صحیح ہے یا غلط؟ جوڈیشل ریویو میں اسے دیکھیں گے ، پہلے جواب آنے دیں ، فریقین کو جب تک سن نہ لوں تب تک کوئی آرڈرجاری نہیں کروں گا۔ عدالت نے وفاق سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے ، اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...