جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی نے اسرائیل کے خلاف اور غزہ کیلئے مجلس اتحاد امت قائم کر دیا ہے جس کے تحت 27اپریل کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ اور مظاہرہ ہو گا۔تمام مذہبی پارٹیاں اور تنظیمیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گی۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کی صورت حال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے۔ان کے لیے ملک گیر بیداری مہم چلائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو اپنے حکمرانوں کے رویے سے شکایت ہے کہ وہ اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر سکے۔یہ اچھی بات ہے کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں میں اتفاق پایا جاتا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کرنا اور تشدد کو ہوا دینا غلط ہے اور ایسا کرنے سے ملک کا اپنا نقصان ہے۔ہماری سیاست میں اتحادوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔جے یو آئی اور جماعت اسلامی ماضی میں بھی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کاوشیں کر چکی ہیں۔اگرچہ دونوں جماعتوں میں گرینڈ الائنس پر اتفاق نہیں ہوسکا اور وہ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گی تاہم انہوں نے قومی وعوامی مسائل پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی گنجائش رکھی ہے۔پریس کانفرنس میں صوبوں کے وسائل اور عوام کی ملکیت،نہروں کے مسئلےودیگرامورپر اظہار خیال کیا گیا جو اس طرف اشارہ بھی ہے کہ مستقبل میں یہ پلیٹ فارم اپوزیشن کے بڑے اتحاد کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ن لیگ کے راہنما ملک محمد احمد خان نے نئے اتحاد کو سیاسی طور پر خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
یہاں ہم نے محسوس کی ہے بہتمدارج کی تفریق افراد میںمساوات اسلام میں ہے مگر کہاں ہے یہ اسلام آباد میں
جس طرح امریکہ نے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے کر عراق کو نرغے میں لے کر اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی بالکل اسی طرح...
ابھی میں کالم لکھنے بیٹھا۔ نہ جی چاہ رہا تھا اور نہ کوئی موضوع ذہن میں تھا۔ رات کو صحیح طرح سو نہیں سکا تھا۔...
1909ءمیں برطانیہ سے ایک ٹیم بلتستان کی طرف روانہ ہوئی ۔ اس مہم کا مطمح نظرk2 پہاڑ کو سر کرنا تھا اور اسکے سربراہ...
اگر موجودہ کشیدگی چند ماہ اور چلتی رہی تو جنگ عظیم سوئم کا امکان بدرجہ اتم موجود ہے۔ صدر ٹرمپ ایک ایسی خیالی...
تاریخ کا حافظہ عجیب ہوتا ہے۔ وہ واقعات کو صرف محفوظ نہیں رکھتا، ان کی بازگشت بھی آنے والی نسلوں کے کانوں میں...
جنگ کی بھی زبان ہوتی ہے، جس میں ماں کی لوری، چرواہے کی بانسری اور بچوں کی ہنسی آہستہ آہستہ دب جاتی ہے۔ صرف...
یوں تو پورے ملک میں آپا دھاپی پڑی ہے۔ کہیں شورہے کہ آٹا نہیں مل رہا ۔کہیں کے پی میں پہلے وزیر اعلیٰ جیسے ہی...