اسلام آباد (ایجنسیاں)سینیٹ میں بھی متنازع کینالزکے معاملے کی گونج ‘پی ٹی آئی کا شدید احتجاج ‘شورشرابہ ‘پانی چور نامنظور‘ پیپلزپارٹی کی منافقت نامنظور کے نعرے‘ایوان مچھلی بازار بن گیا‘سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے چیئرمین ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا ‘ان کے ساتھ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سینیٹرز نے بھی دھرنا دے دیا‘کینالز معاملے پر پیپلزپارٹی نے بھی احتجاج اورایوان سے واک آؤٹ کیاجبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدرایمل ولی خان نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں تو ایسی قانون سازی نہیں چل سکتی۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہناتھاکہ کینالز کے معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی‘سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا رویہ بڑا منافقانہ ہے‘فلک ناز چترالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست وڑگئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نےکینالزکے معاملے پر شدید احتجاج اور شور شرابا کیا‘وزیر قانون کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی جاتی رہی‘اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر بھی احتجاج کیا۔پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کو منافقت پر مبنی قرار دینے والے نعرے لگائے گئے‘اجلاس میں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شہادت اعوان کو کورم کی نشاندہی کا حکم دیا، بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورم پورا ہے۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں‘ احتجاج کے بجائے بات چیت کریں‘اس سلسلے میں کثیر جماعتی مشاورت کی تجویز بھی زیرغور ہے‘ اس معاملے پر کوئی چیز بلڈوز نہیں ہورہی ہے۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...