کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثناءاللہ کا سندھ کے وکلاء اور اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ ‘دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیدیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے‘ وہ انصاف سے کام لیں، نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے‘کینالز منصوبہ ختم نہ کیا تو وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے‘آئیں بات کریں،بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا‘ نہروں کے مسئلے پر حکومت گرا سکتے ہیں مگر اپنا اور جمہوریت کا نقصان کرنا نہیں چاہتے وفاقی حکومتی چاہتی ہے حکومت گر جائے اور لمبے عرصے کے لیے نگراں آکر بیٹھ جائیں۔پیشرفت ہو رہی ہے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پراجیکٹ بند ہے ‘ 250 ارب سے اوپر کا پراجیکٹ ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ چند لاکھ خرچ ہوئے ہیں‘پراجیکٹ روکا ہوا ہےکیوں کہ ابھی اس کی منظوری نہیں ہوئی ہے ۔جیونیوزکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ ہر فورم پر اپنا کیس پیش کریں گے اور کامیاب ہوں گے ‘وفاقی حکومت اس منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ لوگوں کی بے چینی ختم ہو۔اگر آپ کے پاس کوئی اور نمبرز موجود ہیں کہ ہم تیس فیصد پانی بچا لیں گے تو اس کی پریزنٹیشن سب کے سامنے رکھیں اور منظور کرالیں ۔ اگر رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بہتر انتظام کر کے پانی بچا کر کریں گے تو ارسا سے پرانا سرٹیفکیٹ منسوخ کرا کر نئی درخواست ڈالیں۔پراجیکٹ کی فزیبلٹی میں ہر قسم کی فصل اگا رہے ہیں خریف اور گندم بھی اگا رہے ہیں اور پانی کا سرٹیفکیٹ تین مہینے کا لیا ہے جولائی سے ستمبر تک اور جولائی سے ستمبر تک کون سی گندم اگتی ہے تو اتنے سارے اس میں سقم موجود ہیں ۔پچھلے ڈیڑھ مہینے سے کہا جارہا ہے بات کر کے حل کرتے ہیں‘ہمیں اس حد تک نہ لے جایا جائے کہ ہم پھر یہ کہیں کہ پہلے واپس لو پھر بات کریں گے۔ جون سے لے کر ابھی تک میٹنگ نہیں بلا رہے تو ہمیں اس طرف نہ دھکیلیں کہ ہم ایسا اعلان کریں۔جس قسم کے بیانات وزراء نے دئیے ہیں میں اس لیول پر جا کر بات نہیں کرنا چاہ رہا۔ آپ مہربانی کر کے ہمیں اس حد تک نہ لے جائیں کہ ہمیں کوئی ایسا فیصلہ کرنا پڑے جس سے سب کو نقصان ہو ہم اپنا نقصان نہیں چاہتے ہم جمہوریت کا نقصان نہیں چاہتے لیکن آپ بھی سوچیں کہ آپ جمہوریت کا نقصان کیوں چاہتے ہیں۔دریں اثناء رانا ثناءاللہ نے دریائے سندھ پر 6کینالز کے معاملے پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی پیش کش کی۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...