اسلام آباد(مہتاب حیدر)ایف بی آر کے زیرِانتظام بننے والا بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی (BAA) گزشتہ گیارہ ماہ سے غیرفعال ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ سمجھی جا رہی ہے کہ ملک کی بالائی ایک فیصد بااثر اشرافیہ کے پاس قومی دولت کا 22 فیصد حصہ موجود ہے۔باوثوق ذرائع نے "دی نیوز" کو تصدیق کی کہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران BAA کے تین ممبران کی تعیناتی کے لیے کئی بار سمریاں ارسال کی گئیں، اعتراضات کے بعد واپس آئیں، اور پھر دوبارہ بھجوائی گئیں، لیکن کسی نہ کسی وجہ سے فائلیں دبتی رہیں۔ وزیر اعظم نے اصولی طور پر ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی تھی، تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ 11 ماہ میں ایک بار بھی ایجنڈے پر نہیں آ سکا۔اگرچہ ایف بی آر کا اینٹی بے نامی انیشی ایٹو (ABI) کسی حد تک سرگرم رہا، لیکن چونکہ ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی غیرفعال ہے، اس لیے ایف بی آر کسی بھی ریفرنس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکا۔یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان آیا اور گورننس و انسدادِ کرپشن پر اپنا تجزیاتی جائزہ مکمل کر کے واپس گیا۔ حکومتی حلقوں میں بھی کرپشن کے خلاف بیانات دیے جا رہے ہیں، مگر اینٹی بے نامی اقدامات جان بوجھ کر سرد خانے کی نذر کر دیے گئے ہیں۔ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ سمری بھیجی گئی، اعتراض لگا، واپس آئی، اور پھر وزارتوں کی فائلوں میں دبادی گئی—مگر 11 ماہ میں کوئی تعیناتی نہ ہو سکی۔BAA کی خالی آسامیوں پر تقرری کے معاملے پر کبھی سوال نہیں اٹھا، کیونکہ سیاسی جماعتیں بذات خود اس کمزور ادارے کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتی رہی ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...