کراچی (جنگ نیوز) موڈیز نے منگل کو پہلی سہ ماہی میں زیادہ منافع رپورٹ کیا تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث اس نے سال بھر کے دوران منافع کی توقعات کو کم کر دیا۔مالیاتی جانچ پرکھ کی کمپنی کے حصص جو کارپوریٹ اور حکومتی بانڈز کی ساکھ کی درجہ بندی کے لیے مشہور ہے ابتدائی گھنٹی سے پہلے 2 فیصد گر گئے۔پیش گوئی میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی تجارتی پالیسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث خلل کے خدشات نے کمپنیوں کو قرض کے اجرا کو روکنے پر مجبور کر دیا ہے۔تاجر موڈیز کے نتائج کا بغور جائزہ لیتے ہیں تاکہ بانڈ مارکیٹ کے رجحانات کا اندازہ لگایا جا سکے کیونکہ کمپنی کی وسیع رسائی کے پیش نظر یہ قرض کی طلب کا ایک قابل اعتماد پیمانہ ثابت ہو سکتا ہے۔اب اسے توقع ہے کہ 2025 کے لیے فی شیئر 13.25 اور 14 ڈالرکے درمیان آمدنی ہوگی جس میں ایک بار کی لاگت شامل نہیں ۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...