این آئی آر سی کے زیر اہتمام پہلی عالمی کانفرنس عالمی یومِ مزدور پر ہوگی

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ اس تاریخی کانفرنس کا موضوع "تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگی "رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں مزدوروں کے حقوق، صنعتی ہم آہنگی، اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ قانون سازی پر مکالمہ اور مشاورت کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کی صدارت چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کریں گے جبکہ اس میں ملک بھر سے نامور قانونی ماہرین، سپریم کورٹ کے معزز ججز، وفاقی وزراء، مزدور یونینز کے رہنما، بڑے صنعتی اداروں کے مالکان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے نمائندگان شریک ہوں گے۔