کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم ارض (انٹرنیشنل ارتھ ڈے) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں زمین کو "ماں" قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ کو ہر انسان کی اولین ذمہ داری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرت سے ہم آہنگی اور ماحول کا توازن برقرار رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انسانی مداخلت نے ماحول پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، ہمیں حیاتیاتی تنوع میں خلل ڈالنے والے اقدامات اور جرائم سے اجتناب کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر مزید کینالز کی تعمیر کو ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ کا پانی چھیننے کے مترادف ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے کینال ناقابل قبول ہیں، اور ان کا مطلب صرف سندھ نہیں بلکہ پورے ملک کے زرعی مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو 1991ء کے معاہدے کے تحت بھی پورا پانی نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی ہے، اس پر کٹ لگانا زمین کے وجود کو زخمی کرنے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت کی کینال پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اسے ماحولیاتی توازن کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ دریاؤں کی قدرتی روانی کو روکنا ماحولیاتی جرم ہے۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...