ہمیں دیوارسے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا‘شیری رحمٰن

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد (ایجنسیاں)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے‘ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو ہم بات نہیں کریں گے ؟پی پی پی کو مزاحمتی سیاست آتی ہے ‘ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب ملک میں پانی ہی موجود نہیں توہمیں بتایا جائے کہ نئی نہروں کو پانی کہاں سے دیا جائے گا‘ہم ملک پرست ہیں پاکستان کھپے والی پارٹی ہیں۔تین صوبوں کو پانی کی قلت کی وجہ سے قحط سالی کا سامنا ہے ،سوسالہ تاریخ میں پہلی بار دریائے سندھ میں پانی کی ریکارڈ کمی ہوئی۔