کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا ہےکہ سلمان اکرم کی گفتگو قابل تبصرہ نہیں ہے وہ ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں وہ اسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پارہے،رہنما جے یو آئی ف حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمارا اعلامیہ سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں یہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی فی الحال کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے پاکستان کے خلاف جنگ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان سیکورٹی ذرائع سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ فال فلیگ آپریشن ہے بھارتی حکومت اور میڈیا ہمیشہ بے بنیاد الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم کی گفتگو قابل تبصرہ نہیں ہے وہ ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں وہ اسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پارہے اور پارٹی کو بھی کامیاب نہیں کرواپارہے ۔
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
کراچی جناح اسپتال کراچی میں بے ہوشی کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ٹانسلز کے معمول کے آپریشن کے لیے آنے...
کراچی برطانیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کردیا۔ کیئر اسٹارمر کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک،...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار کے ساتھ نمایاں...
کراچی امریکاایران معاہدے پر اسرائیل برہم، ٹرمپ نیتن یاہو آمنے سامنے،دونوں لبنان میں جنگ پر بارہا ٹکرائے،...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17جون 2026کو ہو گی ۔یومِ...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...