افغانستان کے شاہی خاندان کا پس منظر رکھنے والی میری کبیر سراج کابل میں نئی امریکی سفارتکار

23 اپریل ، 2025

اسلام اباد(فاروق اقدس)افغانستان میں شاہی خاندان سے تعلق کا پس منظر رکھنے والی خاتون میری کبیر سراج نئی امریکی سفارتکار، انہیں جنوبی، مرکزی ایشیا بیورو میں افغانستان کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی،میری کبیر سراج کی بہن افغانستان کی پہلی خاتون صحافیوں میں شامل ، والد بگرام ایئربیس پر 10سال امریکی فوجیوں کے ترجمان رہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میری کبیر سراج بیورو آف جنوبی، مرکزی ایشیا میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ذمہ داریاں انجام دیں یہ بیورو پاکستان، ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں دو طرفہ تعلقات کو دیکھتا ہے، صدر ڈونلڈٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اس کمیٹی کیلئے خدمات انجام دے رہی تھیں جو امریکا کی افغانستان کے انخلا کے معاملات کی تفتیش کر رہی تھیں بعد میں ان کی اس تفتیشی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا تھا جبکہ وہ امریکی وزرائے خارجہ میں سینئر پوزیشن پر کام کر رہی ہیں۔