امریکا ، ادارتی آزادی کا خاتمہ60 منٹس کے پروڈیوسر بل اوونز مستعفی

23 اپریل ، 2025

کراچی (جنگ نیوز) ترقی پذیر ممالک کی طرح ہی امریکا میں بھی میڈیا آزادی، کارپوریٹ مفادات، اور سیاسی دباؤ کے درمیان ٹکراؤ نمایاں ہورہاہے اور اسکی تازہ ترین مثال "60 منٹس" کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بل اوونز ہیں جنہوں نے اپنی ادارتی آزادی کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ ایڈیٹوریل فیصلے نہیں لے سکتے، جیسا کہ وہ ہمیشہ لیتے رہے ہیں۔اس پروگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیراماؤنٹ (CBS نیوز کی مالک کمپنی) دونوں کی جانب سے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔ ٹرمپ نے CBS پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی قانونی ماہرین نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔