کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈر عامر جمال کا ستارہ گردش میں ہے۔ سیاسی نعرے کو کیپ کی زینت بنانے پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں ۔ اب کراچی کنگز کے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے ہرایا تھا ۔میچ کی پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرکےانکے قریب جاکر نامناسب الفاظ کہے تھے۔ امپائروں فیصل آفریدی اور پال رائفل نے واقعہ رپورٹ کیا تھا۔ میچ ریفری افتخار احمد کے مطابق آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
کراچی پاکستانی کرکٹرز کے لیے طویل دورانیےکے کیمپ میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی سہولت...
ٹورنٹو، کینیڈا فرانس کے کپتان ایمباپے نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار غلطیوں کو قرار دیا ہے، ان کا...
کراچیبابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو...
کراچی آئی سی سی بورڈ اجلاس میں اہم فیصلوں سمیت دو سب کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی۔ گورننس ریویو کمیٹی میں چیئرمین...
ٹورنٹو، کینیڈا فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹاپ فیورٹ فرانسیسی ٹیم کے خلاف کامیابی پر اسپین کے مداحوں نے دل...
کراچی آئندہ سال جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ 14 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، اس میں...
کراچی ویمن جونیئر اے ایچ ایف کپ ہاکی میں پہلے میچ میں ہانگ چانگ چائنا نے پاکستان انڈر 18ٹیم کو دو ۔ ایک سےشکست...
کراچیاولمپین ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے منگل کوسوئٹزرلینڈ روانہ...