کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر سندھ میں جاری دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل شدید متاثر ہو گئی ہے، اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی پیٹرولیم بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر کے علاقوں میں احتجاج اور روڈ کی بندش کے باعث 800 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، جو پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کے لئے رواں دواں تھے، خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلاء کے دھرنے کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر کے علاقوں میں احتجاج اور روڈ بلاکج کے باعث 800 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، جو پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کے لیے رواں دواں تھے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...