کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ میں خیموں پر بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا، خوفناک بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد سمیت 32افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،خان یونس میں خیموں پر بمباری کے بعد ان میں آگ لگ گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 11افراد جھلس کر شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالث ممالک قطر اور مصر نے ایک نئی تجویز پیش کردی، اس تجویز میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء، تمام قیدیوں کی رہائی، 5سے 7سال تک کی جنگ بندی شامل ہے۔ ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے جس میں سیاسی کونسل کے سربراہ محمد درویش اور مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیا شامل ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی افواج کی جانب سے یمن پر حملے جاری ہیں، حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر مزید حملوں کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری نے خان یونس کو ہلا کر رکھ دیا ۔ خان یونس کے رہائشی احمد شوراب کا کہنا ہے کہ وہ سو رہے تھے جب انہوں نے اچانک "اپنے نیچے گدے کو ہلتے ہوئے محسوس کیا" جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم سب ایک دھماکہ خیز بیرل گرنے سے جاگ گئے اور صبح تین بجے، ہم نے جسموں کو ٹکڑے ٹکڑے اور بکھرے ہوئے پایا - سب خواتین اور بچے تھے۔" اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کم از کم 11 افراد شہید ہوئے تھے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ فون کال "بہت اچھی" رہی، اور زور دیا کہ دونوں رہنما "ہر معاملے پر ساتھ ہیں"۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...