سائبر کرائم کے بڑھتے خطرات، نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد ( ایوب ناصر ) سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو خود مختار ادارے کی حیثیت دیدی ہے نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے نام سے قائم کیا گیا ہے جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کیلئے مکمل اختیار حاصل ہے،ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کیخلاف مووثر اقدامات کریگااس کیساتھ ہی سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کیلئے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کیلئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کیلئے ایف آئی اے کے بجائے عوام کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگاعوام کو کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبر 0519106691 یا ای میل helpdesk@nr3c.gov.pk پر رابطہ کریں۔