کراچی/ نوابشاہ(این این آئی/ بیورو رپورٹ)دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف سندھ بھر کے شہروں میں احتجاج، ریلیوں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا ، سندھ، پنجاب ٹریفک بدستور معطل ، ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنوں کی وجہ سے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو بڑے چلینج کا سامنا ہے،ان کنٹینرز کو مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کیا جانا تھا، خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلاء کے دھرنے کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں،دوسری جانب کینالوں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سرہاری ریلوے پھاٹک پر جئے سندھ قومی محاز سمیت قوم پرست تنظیموں کے کارکنوں نے دھرنا دے کر ریلوے ٹریفک معطل کر دیا۔ کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا شدید گرمی میں خواتین بچوں بزرگوں سمیت مسافر پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق سبزی اور پھلوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے سے آلو کے پھنسے 250 کنٹینرز خراب ہونے کا خدشہ ہے. ایسوسی ایشن کے مطابق آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلئے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے دھرنے کی وجہ سے اب انتظامات ختم ہورہے ہیں، اگر کنٹینرز بندرگاہ نہ پہنچے تو تمام مال تلف ہونے کا خدشہ ہے جس سے ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی بڑا نقصان ہوگا۔سبزی اور پھلوں کی ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کنٹرینرز کی بندگاہوں تک ترسیل کو ہرصورت یقینی بنائے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...