اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ڈیوک لا اسکول کے بولچ (Bolch) جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو 2025کا بولچ پرائز برائے قانون کی حکمرانی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پراثر اور بصیرت افروز تقریر کی، جس میں عالمی سطح پر مذہبی انتہاپسندی، نسل کشی اور اقلیتوں پر مظالم پر شدید تشویش کا اظہار،قانون، انصاف، مذہبی رواداری اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی و ملکی تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے عاجزی اور شکرگزاری کا لمحہ ہے، اور یہ ان اعلیٰ اخلاقی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے جو دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی، انسانی وقار، آزادی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ان اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں، جن میں مذہب کے نام پر ہونے والی انتہاپسندی، قتل عام، نسل کشی اور عدم برداشت شامل ہیں۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں جاری مظالم، نائجیریا، بھارت، کشمیر اور یورپ میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی نے دنیا کو ایک بار پھر اخلاقی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس جیلانی نے تاریخی حوالوں سے ثابت کیا کہ انتہاپسندی اور قانون کی حکمرانی کبھی ہم آہنگ نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مذاہب انسانیت، برداشت اور باہمی احترام کا پیغام دیتے ہیں۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...